پیر‬‮ ، 23 مارچ‬‮ 2026 

ملک کا موسم پھر ٹھنڈا۔۔۔ مزید بارشیں محکمہ موسمیات نے تازہ پیشن گوئی کر دی ‎

datetime 10  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پیر کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم شام/رات کے دوران شمال مشرقی پنجاب، خیبر پختونخوا کے مغربی اضلاع، بالائی سندھ ، زیریں بلوچستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی/ تیز ہواؤں اور

گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکا ن ظاہر کیا گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا،بالائی سندھ ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکا ن ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ۔ تاہم پنجاب، کشمیر، خیبرپختو نخوا اور لسبیلہ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو ئی۔سب سے زیادہ بارش: پنجاب: مری 23 ،لاہور(سٹی 10، ائیر پورٹ 04)،سیالکوٹ (ائیر پورٹ07، سٹی 03)،گجرات 04،قصور02، کشمیر: گڑ ھی دو پٹہ 07، راولا کوٹ02 ، کو ٹلی 01، خیبرپختونخوا: پاراچنار04 ،بلوچستان: لسبیلہ میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: جیکب آباد45، رحیم یار خان ، لاڑکانہ ،روہری ، چھور، سبی ،موہنجوداڑو44، دادو،بہاولنگر،خانیوال، شہید بینظیر آباد ، سکرنڈاور خان پور میں43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…