پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

امریکہ کے جاتےہی افغانستان میں دھماکوں کی نئی لہر 2 الگ الگ صوبوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ٗہولناک مناظر

datetime 10  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی) افغانستان کے دوصوبوں زابل اورپروان میں سڑک کنارے نصب بارودی بم پھٹنے کے دو الگ الگ دھماکوں میں کم از کم 13 افغان شہری جاں بحق اور 37 دیگر زخمی ہوگئے۔ افغان حکام نے طالبان کو واقعات کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے جبکہ طالبان سمیت کسی بھی تنظیم نے فوری طورپر ان

واقعات کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ افغان میڈیا نے افغان وزارت داخلہ کے حکام اور مقامی صوبائی گورنر کے ترجمان گل اسلام سیال کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ روز جنوبی صوبہ زابل کے ضلع شاہراہ صفا کے مسکان کیمپ کے علاقے میں ایک مسافر بس سڑک کنارے نصب بارودی بم سے ٹکراگئی جس کے باعث زوردار دھماکہ ہوا۔دھماکہ کے باعث بس میں سوار 11 افغان شہری جاں بحق اور 28 دیگر زخمی ہوگئے۔ افغان حکام نے طالبان کو واقعہ کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔دریں اثناء افغان صوبہ پروان کے علاقے پل متک میں بھی پیر کی صبح اسی قسم کے ایک الگ واقعہ میں سڑک کنارے نصب بارودی بم کی زدمیں ایک بس آگئی جس کے نتیجے میں2 شہری جاں بحق اور 9 دیگر زخمی ہوگئے۔دونوں واقعات میں اں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل بتائے جاتے ہیں۔حکام کے مطابق زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں داخل کردیا گیا ہے جن میں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔فوری طورپر کسی تنظیم نے ان واقعات کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…