اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

بے قابو چینی راکٹ گر گیا

datetime 9  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی/آن لائن) بے قابو چینی راکٹ مالدیپ کے قریب بحر ہند میں گر گیا۔چینی میڈیا کے مطابق چین کا 21 ٹن وزنی راکٹ کا ملبہ بحرہند میں مالدیپ کے قریب گر گیا ہے۔ راکٹ کا کافی ملبہ فضا میں ہی جل گیا تھا۔لانگ مارچ 5B نامی یہ راکٹ چینی خلائی اسٹیشن کے لیے سامان کی ترسیل کے بعد واپس آتے ہوئے کنٹرول سے باہر ہو گیا تھا۔چینی وزارت خارجہ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ

راکٹ کا بیشتر ملبہ زمین پر داخلے سے قبل ہی جل کر خاک ہو جائے گا اور اس سے کسی نقصان کا اندیشہ نہیں ہے۔سائنسدانوں کے مطابق اب تک کے ڈیٹا کے حساب سے راکٹ کے ملبے کے گرنے کا مقام نیوزی لینڈ کے نارتھ آئی لینڈ کے قریب ہے۔لانگ مارچ 5B نامی اس راکٹ میں چینی خلائی اسٹیشن کے لیے سامان موجود تھا۔‎۔ چین کا بے قابو راکٹ زمین پر کہاں گرے گا، اس حوالے سے روسی سپیس ایجنسی نے ممکنہ مقامات کا نقشہ جاری کردیاہے، ایجنسی نے جنوبی ایشیا کے ممالک کو بھی خبردار کردیا ہے، سپیس ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکہ، لاطینی امریکہ، افریقہ یا آسٹریلیا بھی راکٹ گرنے کے ممکنہ مقام ہوسکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق بائیس ٹن وزنی راکٹ 7 کلو میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے حرکت کر رہا ہے جس کا اتوار کی صبح زمین پر گرنے کا خدشہ ہے۔ تاہم چینی حکومت نے کہا ہے کہ اس سے کسی نقصان کا خطرہ نہایت کم ہے۔ ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق چین کا لونگ مارچ فائیو بی راکٹ 29 اپریل کو زمین کے مدار میں بھیجا گیا تھا۔ راکٹ کا ایک 18 ٹن وزنی مرکزی ٹکڑا تاہم بے قابو ہے اور معلوم نہیں کہ کس مقام سے زمینی کرہ ہوائی میں داخل ہو رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ ٹکرا ہفتے کی شب عالمی وقت کے مطابق تقریباگیارہ بجے کے لگ بھگ زمینی کرہء ہوائی میں داخل ہو گا۔ چینی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے تاہم کہا ہے کہ زمینی کرہ میں داخلے پر اس راکٹ جل کر خاکستر ہو جائے گا اور اس سے کسی نقصان کا اندیشہ نہایت کم ہے۔



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…