جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

جہانگیر ترین کے گروپ کے لوگوں نے سینیٹ الیکشن میں مجھے ووٹ دئیے یوسف رضا گیلانی کا دعویٰ

datetime 9  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین کے گروپ کے لوگوں نے سینیٹ الیکشن میں مجھے ووٹ دئیے ہیں،مجھے چیئرمین سینیٹ بننے کی جلدی نہیں ، میرا سینیٹر بننا پی ڈی ایم کی جیت ہے،جہانگیر ترین کے اپنی پارٹی کے ساتھ معاملات ٹھیک ہو جائیں گے،پی ڈی ایم اب بھی متحد

ہوسکتی ہے، مولانا فضل الرحمان کوتمام پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ مجھے چیئرمین سینیٹ بننے کی جلدی نہیں ہے، میرا سینیٹر بننا پی ڈی ایم کی جیت ہے۔انہوں نے کہا کہ صادق سنجرانی کو الیکشن میں سپورٹ کرنے کافیصلہ پارٹی کا تھا، وہ میرے ساتھ بھی کام کرتے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جہانگیر ترین کے اپنی پارٹی کے ساتھ معاملات ٹھیک ہو جائیں گے۔پی ڈی ایم سے متعلق سوال پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پی ڈی ایم اب بھی متحد ہوسکتی ہے، مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے سربراہ ہیں، انہیں تمام پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بطور اپوزیشن ہماری کارکردگی بہت بہتر رہی ہے، اپوزیشن کو مل کر حکومت کیخلاف حکمت عملی بنانی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ عوام اس وقت مشکل میں ہیں، عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، آج مہنگائی کی وجہ سے لوگ خود کشیاں کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے بھی بطور وائس چیئرمین خوشاب الیکشن کا علم نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ خوشاب الیکشن کا پارٹی قیادت کو علم ہوتا تو رزلٹ مختلف ہوتا، خوشاب الیکشن میں حصہ لینے کیلئے کسی امیدوار نے حصہ نہیں لیا۔

انہوں نے کہاکہ قمر زمان کائرہ اور چودھری منظور نے استعفے دیئے ہیں مجھے اس کا علم خبروں سے ہوا ہے۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے متعلق سوال پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت کو عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہوئے شہبازشریف کو بیرون ملک جانے دینا چاہیے، ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے،عدالتی فیصلوں کے بعد ڈیل کی باتیں نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ مجھے نہیں پتہ ، شاید میں بھی بلیک لسٹ یا ای سی ایل پر ہوں، گزشتہ سال مجھے ایئرپورٹ پر روک دیا گیا تھا،ایئرپورٹ حکام نے کہا کہ آپ کا نام ای سی ایل پر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…