منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا ،17ہزار مترجمین کی زندگی خطرے میں پڑگئیں

datetime 9  مئی‬‮  2021

واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے رواں سال 11 ستمبر تک افغانستان سے تمام امریکی فوجیوں کی واپسی کے فیصلے کے نتیجے میں ہزاروں افغان مترجمین کی زندگی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔امریکی میڈیا نے بتایاکہ11 ستمبر 2021 تک افغانستان میں موجود تمام امریکی فوجیوں کی واپسی کے نتیجے میں شدت

پسند تحریک طالبان کی جانب سے امریکی فوج کے ساتھ کام کرنے والے 17 ہزار مترجمین کے اغوا اور قتل کا خدشہ ہیں۔امریکی رکن کانگریس مائیکل میک کال نے کہا کہ افغان ترجمانوں کو اندازہے کہ امریکی فوج کی واپسی کے بعد ان کے ساتھ کیا سلوک ہوسکتا ہے۔ اگر امریکا ان کی مدد نہیں کرتا ہے تو انہیں ایک تکلیف دہ انجام کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔میک کال کا مزید کینا تھا کہ یہ ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے کہ ہم امریکی فوج یا امریکی اداروں کے ساتھ کام کرنیوالے افغان ترجمانوں کو القاعدہ اور طالبان سے تحفظ فراہم کریں۔ اگر ہم نے انہیں ویزے نہیں دیے تو دشمن انہیں ذبح کردے گا۔امریکی کانگریس کے ایک دوسرے رکن وریان کروکر جو سابق صدر باراک اوباما کے دور میں افغانستان میں امریکی سفیر بھی رہ چکے ہیں نے ابتایا کہ سنہ 2014 سے طالبان انہیں خائن سمجھتے ہیں۔ ہمارے ساتھ کام کرنے والے افغانوں پر قتل سمیت 300 حملے ہوسکتے ہیں۔ اگر ہم نے انہیں فوری تحفظ فراہم نہ کیا تو ان میں سے بیشتر کو قتل کردیا جائے گا۔ایک دوسرے امریکی رکن کانگریس مائیک والٹز نے کہا کہ ترجمانوں کا انجام تاریک ہے۔ دشمن ان کا تعاقب کرتا ہے۔ وہ ہم سے رابطے میں ہیں۔ میںں واضحکردوں کہ افغانستان میں امریکیوںکے لیے ترجمانی کرنیوالوں کی زندگی خطرے میں ہے اور وہ خوف کا شکار ہیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…