اسلام آباد(آن لائن ) وزیراعظم پاکستان عمران خان کے سرکاری دور ہ پر سعودی عرب کے موقع پر جدہ کے کنگ عبدالعزیز ائیر پورٹ پر وزیر اعظم کے استقبال میں جامنی رنگ سے ملتے جلتے بنفشئی کارپٹ کے مناظر سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ عام طور پر سعودی عرب میں بھی مہمانوں کے لیے ریڈ کارپٹ کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن اب سعودی عرب میں سرخ رنگ کے کارپٹ کی بجائے بنفشئی رنگ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق مہمانوں کے استقبال کے لیے بنفشئی کارپٹ کے انتخاب کی وجہ موسم بہار میں
سعودی پہاڑوں کے رنگ سے میل لگانا ہے۔موسم بہار میں سعودی عرب کے پہاڑی علاقے بنفشئی رنگ کے پھولوں سے سج جا تے ہیں۔بنفشئی کارپٹ کو سعودی ثقافت میں بڑی اہمیت حاصل ہے۔سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں عوامی ہنرمند عام طور پر ہاتھ سے بنفشئی کا رپیٹ تیار کرتے ہیں۔سعودی عرب کے ریگستان اور پہاڑی علاقے الخزامی موسم بہار کے دوران پھولوں کے رنگ سے سج جاتے ہیں۔یہ بنفشئی رنگ کا ہوتا ہے۔موسم بہار کے دوران مملکت میں کئی ایسے پھول بڑے پیمانے پر کھلتے ہیں جن کا رنگ بنفشئی ہوتا ہے۔