واشنگٹن( آن لائن ) امریکا نے افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کی بحفاظت اپنے ملکوں کو واپسی کے لیے 52 بمبار طیارے اور ایک درجن ’’ایف-18‘‘ جنگی طیاروں کو بھیجنے کا حکم دید یا ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کے جوائنٹ چیف چیئرمین مارک ملی نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے
نکلنے والی افواج کے تحفظ کے لیے چھ ’’بی – 52 بمبار طیارے‘‘ اور ایک درجن ’’ایف-18‘‘ جنگی طیاروں کو بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے، بمبار اور لڑاکا طیاروں کی یہ کھیپ صدر جوبائیڈن کے حکم کے تحت 11 ستمبر تک افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے عمل کے دوران فوج اور غیر ملکی کنٹریکٹرز کی حفاظت کے لیے تعینات کیے جائیں گے۔