ہفتہ‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان سے صحافی نے شہباز شریف کی ضمانت سے متعلق پوچھا تو انہوں نے کہا یہ سوال آرمی چیف سے پوچھو

datetime 7  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جانب سے علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کے لیے نام بلیک لسٹ سے نکلوانے سے متعلق دائر درخواست منظور کرتے ہوئے مشروط طور پر باہر جانے کی اجازت دیدی،عدالت نے شہباز شریف کو 8 ہفتے کے لیے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دی جو 8مئی سے 3 جولائی تک ہو گی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کی اور بلیک لسٹ نے نام نکالنے کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا یا۔ عدالت کے اس فیصلے پر

پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے جی این این  پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں اس بحث میں نہیں پڑنا چاہ رہا، اس ملک میں جو کچھ بھی ہوتا ہے وہ عدالتوں کے ذریعے ہی ہوتا ہے، انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ کاشف عباسی صاحب یا کسی اور نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا کہ میاں شہباز شریف کی جو ضمانت ہوئی ہے اس کی ٹائمنگ کو آپ کیسے دیکھتے ہیں، انہوں نے آگے سے جواب دیا کہ یہ سوال آپ کو آرمی چیف سے کرنا چاہیے تھا، چوہدری منظور نے کہا کہ اس سے ساری کہانی باہر آ جاتی ہے اس کو کئی لوگوں نے کنفرم کیا۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…