جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

’’عید الفطر پر ان علاقوں میں بارشیں ہونگی ‘‘ محکمہ موسمیات نے پیشگی اطلاع دے دی

datetime 7  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عید الفطر کے موقع پر ملک کے اکثر بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگی اطلاع دیتے ہوئے عیدالفطر کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر ملک کے اکثر بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم میدانی و جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔رپورٹ کے

مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ ملک کے بالائی حصوں پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ آئندہ منگل کو ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اورخشک رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخواہ ،خطہ پوٹھوہارگلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن ہے جبکہ بروز بدھ خیبر پختونخواہ ،گلگت بلتستان، کشمیر اسلام آباد، خطہ پوٹھوہاراور جنوب مشرقی پنجاب میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن ظاہر کیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ جمعرات کو خیبر پختونخواہ ،گلگت بلتستان، کشمیر اسلام آباد، خطہ پوٹھوہاراور وسطی پنجاب میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن ہے ۔ دوسری جانب آج جمعه کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن ظاہر کیا گیا ہے جبکہ ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، بالائی سندھ ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن ہے گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، بالائی سندھ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبر پختونخوا: سیدو شریف 02، مالم جبہ 01،پنجاب: گجرات 03،ناروال02،حافظ آباد01، گلگت بلتستان: بگروٹ03 ،سندھ: سکھر02 اور لاڑکانہ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دادو،چھور، شہید بینظیر آباد ، تربت 42 ، لاڑکانہ، لسبیلہ، موہنجوداڑو،بہاولنگراورپدیدن میں 41ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…