منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان اچانک اسمبلیاں تحلیل کریں گے اور آئندہ الیکشن میں مقابلہ دراصل ان دو جماعتوں کا ہوگا، نئی پیش گوئی

datetime 7  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) اپنے خوابوں اور سیاسی پیش گوئیوں کے حوالے سے مشہور پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہاہے کہ 2021خطرناک سال ہے اور عمران خان اچانک اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کریں گے۔منگل کو پیپلز پارٹی رہنما منظور وسان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق نیب انکوائری پرسندھ ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے

بات چیت کرتے ہوئے منظور وسان نے کہاکہ پی ٹی آئی والے غلط فہمی کا شکار ہو کر کراچی میں سیٹ ہار گئے، دوبارہ الیکشن کرایا جائے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ 1970 میں پیپلز پارٹی نے 8 سے 15 سیٹیں جیتی تھیں، 1988 الیکشن میں بھی پی پی نے ایم کیو ایم سے مقابلہ کیا تھا۔ اس وقت بھی ایم کیو ایم کا اپنا کوئی اتنا ووٹ نہیں تھا وہ تو دہشت کے زور پر ووٹ حاصل کرتی تھی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو اگنور کیا جا رہا ہے،پی پی میں سندھی، اردو ،پٹھان تمام زبانیں بولنے والے لوگ ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بھی غلط فہمی تھی کہ ان کی پوزیشن ہے، ان کی جیت ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کا عمران خان پر اعتماد ختم ہو چکا، میں نے پہلے کہا تھا کہ عمران خان کو لانے والے بھی پریشان ہیں اور عمران خان بھی پریشان ہے۔انہوں نے کہاکہ 2021خطرناک سال ہے، عمران خان اچانک اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کریں گے، 2023 کے الیکشن میں پیپلز پارٹی اور(ن)لیگ کا مقابلہ ہوگا۔منظور وسان نے کہاکہ پیپلز پارٹی کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔ دوبارہ الیکشن کرایا جائے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔قبل ازیںسندھ ہائیکورٹ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان کی ضمانت میں 17 جون تک توسیع کردی ہے۔دوران سماعت نیب پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ نیب ہیڈکوارٹر نے انکوائری رپورٹ پر کچھ اعتراضات لگائے تھے، اعتراضات دور کرکے دوبارہ معاملہ نیب ہیڈ کواٹر ارسال کیا تھا۔ پراسیکیوٹر نے عدالت سے جواب آنے تک کی مہلت طلب کرلی۔‎



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…