پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

’’11 مئی کو شوال کا چاند کہیں نظر آنے کا امکان نہیں‘‘ سعودی عرب میں عیدالفطر کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

datetime 7  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) سعودی عرب میں عیدالفطر کی تاریخ اور رمضان المبارک سے متعلق ماہر فلکیات نے اہم بیان جاری کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ عید الفطر13 مئی بروز جمعرات کو ہو سکتی ہے۔ سعودی عرب میں جدہ فلکیاتی انجمن نے کہا ہے کہ اس مرتبہ رمضان کے 30 روزے ہوں گے

اور عید کا چاند بارہ مئی بدھ کو نظر آئے گا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منگل گیارہ مئی 29 رمضان کو کہیں بھی چاند نظر نہیں آئے گا۔ عید الفطر جمعرات تیرہ مئی کو ہونے کا امکان ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلکیاتی انجمن کے سربراہ انجینیئر ماجد ابو زاھرۃ نے بیان میں کہا کہ منگل گیارہ مئی 29 رمضان کو مکہ مکرمہ کے آسمان سے چاند سورج غروب ہونے سے قبل ہی چھپ جائے گا۔مکہ مکرمہ میں منگل گیارہ مئی کو چاند6 بج کر39 منٹ پر ڈوب جائے گا۔ اس کے بارہ منٹ بعد 6 بج کر 51 منٹ پر سورج غروب ہوگا لہٰذا منگل کی شام کو عید کی چاند کی رویت ناممکن ہوگی۔ابوزاھرۃ نے کہا کہ بدھ بارہ مئی30 رمضان کی شام کو سورج مکہ کے مطلع پر 6 بج کر 52 منٹ پر غروب ہوگا اور اس وقت چاند 7 ڈگری کی بلندی پر نمودار ہوگا۔چاند7 بج کر 30 منٹ پر غروب ہوگا جسے سورج چھپنے کے 38 منٹ تک دیکھا جاسکے گا، یہ اس صورت میں ممکن ہوگا جب موسمی حالات ٹھیک ہوں گے۔جدہ کی فلکیاتی انجمن کے سربراہ نے اپنا بیان میں مزید کہا کہ سعودی عرب میں عید الفطر کا سرکاری فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…