بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مرغی کے گوشت کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

datetime 6  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی )فیصل آباد میں مرغی کے گوشت کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، عید سر پر ہے شہری سستے پروٹین کی قیمتوں میں ہوشربااضافے پر تشویش میں مبتلا ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت میں ہوشربااضافے پر شہری تشویش میں مبتلا ہیں۔ مرغی کا گوشت سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے

۔مرغی کے گوشت کی قیمت کو بریک لگنا تو درکنار الٹا قیمت میں روز بروز اضافہ ہی ہوتا چلا جا رہا ہے۔اب ایک بار پھرشہر میں مرغی کا گوشت10 روپے مہنگا کر دیا گیا جس کے بعد برائلر گوشت 377 سے بڑھ کر387 روپے فی کلو ہو گیا۔زندہ مرغی کا تھوک ریٹ259، پرچون ریٹ267 روپے کلو ہو گیا جبکہ فارمی انڈے 136 روپے فی درجن سرکاری نرخ نامہ برقرار ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا تھا جس کے بعدمرغی کا گوشت 364 سے بڑھ کر374 روپے فی کلو ہو گیا تھا قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ یہیں نہیں رکا بلکہ اس کے بعد قیمتوں میں تین روپے فی کلو اضافہ کیا گیا جس کے بعد گوشت کی فی کلو قیمت 377ہو گئی اب ایک بار پھر دس روپے فی کلو اضافے سے برائلر گوشت 387روپے فی کلو ہو گیا ۔رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شہریوں نے پنجاب حکومت سے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف شہری پھٹ پڑے ہیں اورشہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتیں پہنچ سے باہر ہیں اب برائلر گوشت کی قیمت بھی شہریوں کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے اگر یہی صورتحال رہی تو نوبت فاقوں تک پہنچ جائے گی کیونکہ پہلے ہی گندم کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آٹے کا تھیلا بہت مہنگا ہو گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…