جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

شہباز شریف اپنا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کیلئے متحرک

datetime 6  مئی‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے اپنا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے اور انہوں نے اس سلسلے میں ایک درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردی ہے۔ جس میں شہباز شریف نے وفاقی حکومت، وفاقی وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو فریق بناتے ہوئے

موقف اختیار کیا ہے کہ ان کی آشیانہ ریفرنس میں ضمانت ہوئی ہے اس سے قبل بھی وہ ضمانت پانے کے بعد بیرون ملک چلے گئے تھے اور پھر واپس وطن لوٹ آئے تھے۔ درخواست میں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے انہیں بلیک لسٹ کیا گیا ہے جو ان کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔ دوسری جانب لاہور کی احتساب عدالت نے غیر قانونی طور پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار سابق وفاقی وزیر دفاع و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں14روز کی توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 20 مئی تک ملتوی کردی عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب سے ریفرنس کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔احتساب عدالت کے جج سجاد احمد نے بطور ڈیوٹی جج کیس کی سماعت کی۔جمعرات کو عدالتی سماعت پر خواجہ آصف کوجوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر سینٹرل جیل کوٹ لکھپت سے لا کر عدالت میں پیش کیا گیا اور انکی حاضری لگائی گئی دوران سماعت عدالت نے نیب

پراسکیوٹر سے استفسار کیا کہ ریفرنس کب دائر کیا جائے گانیب کی طرف سے پراسیکیوٹر عاصم ممتاز نے عدالت کو آگاہ کیا کہ خواجہ آصف کے خلاف ریفرنس کیس مکمل ہونے کے آخری مراحل میں ہے جلد ریفرنس دائر کر دیں گے عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب حکام سے خواجہ آصف کے ریفرنس سے متعلق رپورٹ طلب کرلی اور خواجہ آصف کے

جوڈیشل ریمانڈ میں آئندہ سماعت تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے انہیں 20 مئی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔نیب کے مطابق خواجہ آصف 1991 میں سینیٹر بنے اور اس وقت ان کے مجموعی اثاثے 51 لاکھ روپے تھے اور ان کی مالیت 2018 تک اثاثے 221 ملین تک پہنچ گئے. نیب کا دعوی ہے کہ خواجہ آصف

کی اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے. نیب نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ خواجہ آصف نے متحدہ عرب امارات کی ایمیکو کمپنی کی ملازمت سے 13 کروڑ روپے وصولی کیے۔نیب کے مطابق خواجہ آصف کے خلاف انکوائری کو انوسٹی گیشن میں اپ گریڈ کر دیا ہے ملزم خواجہ آصف کے خلاف کیس پہلے انکوائری سٹیج پر تھا اب انکوائری کو انوسٹی گیشن میں

بدل گیا گیا ہے ۔نیب پراسیکویشن کے مطابق خواجہ آصف نیمتحدہ عرب امارات کی ایمیکو کمپنی کی ملازمت سے 13 کروڑ روپے وصولی کا دعوی کیا لیکن ملزم خواجہ آصف نے متحدہ عرب اماراتی کمپنی سے بطور تنخواہ رقم وصولی کا کوئی ثبوت بھی فراہم نہیں کیا۔نیب پراسکیوٹر نے

عدالت کو آگاہ کیا کہ خواجہ آصف کے ذاتی اکاونٹس میں بھی کروڑوں جمع ہوئے، نیب ہراسکیوٹر نے کہا کہ100 ملین کی ٹرانزیکشن 2009 میں بیرون ملک سے آئی جبکہ اس کے علاوہ18 کروڑ کی رقم خواجہ آصف کے اکاو نٹ میں آئی۔خواجہ آصف کی عدالت پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…