پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

پنجاب میں برطانوی وائرس 97 فیصد تک پھیل چکا کنسلٹنٹ وائرولوجسٹ اور ان کی ٹیم کے اہم انکشافات

datetime 6  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ٗاسلام آباد(آئی این پی ٗاے پی پی) کنسلٹنٹ وائرولوجسٹ پروفیسر وحید الزمان اور ان کی ٹیم کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق کے مطابق برطانوی وائرس صوبہ پنجاب میں 97 فیصد تک پھیل چکا ہے جبکہ پنجاب میں جنوبی افریقہ سے آئی کورونا کی قسم 2 فیصد پھیل چکی ہے۔ایک شخص سے

5 سے10 افراد کو وائرس منتقل ، بچے بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں ، پروفیسر وحید نے کہا ہے کہ پہلے ایک شخص 2 افراد میں وائرس منتقل کرتا تھا، اب ایک شخص 5 سے 10 افراد کو وائرس منتقل کر رہا ہے، وائرس کی قسم بچوں کو بھی شدید متاثر کر رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے گزشتہ ماہ 23 ہزار نمونوں پر تحقیق کی، تحقیق سے پتہ چلا پہلی لہر میں وائرس کی جو قسم تھی اب وہ نہیں، لاہور اور گرد و نواح میں بھی ووہان ٹائپ کا وائرس نظر نہیں آیا۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ ‏الحمد للہ ایک دن میں ویکسین لگنے کی تعداد کل 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہےکہ لوگوں کے رجسٹر کرنے کی رفتار میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اب تک رجسٹر ہونے والوں کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن افراد کی عمر 40 سال یا اس سے زیادہ ہے وہ جلد رجسٹریشن کرایں اور ساتھ ہی ساتھ حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد بھی جاری رکھیں۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…