اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

سرحدی کشیدگی،امیدہے بھارت سے مذاکرات پراثرنہیں پڑے گا،دفترخارجہ

datetime 16  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سرحدوں پر فائرنگ،بھارتی ڈرون کے مار گرائے جانے اور اس کے بعد پاک چین اقتصادی راہداری پر پاکستان میں بھارتی سفیر کی ہرزہ سرائی کے باوجودپھر بھی حکومت پاکستان کے مذاکرات موقف پر عوام میں غم و غصہ کی لہردوڑ گئی ہے او رعوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کو سخت جواب دیاجائے۔پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ گولہ باری اور سرحدی کشیدگی کا دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کی بحالی کی کوششوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ سے چار پاکستانی شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔جمعرات کو دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے صحافیوں کو دی گئی ایک بریفنگ میں کہا کہ متنازعہ سرحد پر کشیدگی اور فائرنگ کا گذشتہ ہفتے دونوں ملکوں کے وزراء اعظم کے درمیان طے پانے والے امور پر منفی اثر نہیں ہو گا۔’لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں پہلے بھی ہوتی رہی ہیں اس کے باوجود دونوں ملکوں نے ایک دوسرے سے رابطے رکھے۔ جو ہمارے درمیان تنازعات اور مشکل مسائل ہیں ان سے منہ نہیں موڑا اور ملتے رہے۔ اس بار بھی جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے تو پاکستان اوفا میں ہونے والے تمام فیصلوں پر عمل کرنے کے لیے تیار ہے۔‘ورکنگ باؤنڈری اور کنٹرول لائن پر فائرنگ، چار پاکستانی ہلاکیاد رہے کہ پاکستانی اور بھارتی وزراعظم نے روسی شہر اوفا میں ہونے والی ایک ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے قومی سلامتی کے مشیروں اور فوجی حکام کے درمیان ملاقاتوں پر اتفاق کیا تھا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دونوں ملکوں کی اعلیٰ ترین قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ قومی سلامتی کے مشیر اور فوجی حکام کشیدگی کم کرنے اور باصابطہ مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے بات چیت کریں گے۔ قاضی خلیل اللہ کے مطابق پاکستانی قیادت کا عزم ہے کہ سرحدی کشیدگی یا کسی بھی دوسرے ناخوشگوار واقعے کو مذاکرات کی بحالی کی کوششوں پر اثر انداز نہیں ہونے دیا جائے گا۔قاضی خلیل اللہ نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان میں بھارت کے سفیر ڈاکٹر ٹی اے راگھوان کو آج جمعرات کو دفتر خارجہ طلب کر کے ان سے لائن آف کنٹرول کی مبینہ بھارتی خلاف ورزیوں پر احتجاج کیا گیا۔
’بھارت کی جانب سے حالیہ فائرنگ کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں اور اس کے علاوہ ایک بھارتی جاسوس طیارہ پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا بھی مرکب ہوا ہے۔ ان باتوں پر بھارتی سفیر سے باضابطہ احتجاج کیا گیا ہے۔‘واضح رہے کہ فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جمعرات کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے یہ واقعات ورکنگ باؤنڈری پر چپرار سیکٹر اور لائن آف کنٹرول کے نزدیک نیزہ پیر کے مقامات پر پیش آئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے چپرار سیکٹر میں بدھ کو رات گئے فائرنگ کی۔اس فائرنگ سے ملانا اور صالح پور نامی دیہات سے تعلق رکھنے والے تین شہری غلام مصطفیٰ، راحت اور بوٹا ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ سے پانچ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔فوج کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ لائن آف کنٹرول پر بھی راولا کوٹ کے نزدیک نیزہ پیر سیکٹر میں جمعرات کو بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی جس سے 18 سالہ زرینہ بی بی ہلاک ہو گئیں۔-

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…