جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان کی ایک بارپھر بھارت کو انسانی ہمدردی کے تحت مدد کی پیشکش

datetime 5  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے ایک بارپھر بھارت کو انسانی ہمدردی کے تحت مدد کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بھارت کی جانب سے جواب کے منتظر ہیں ،ہمیں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بے حد تشویش ہے ،ادویات، ویکسین اور ہسپتالوں تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ہیومن کاریڈور کے قیام کیلئے بھارت پر دباؤ ڈلے ۔

بدھ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹ ہاؤس میں کشمیر کمیٹی کا اجلاس ہوا، اس اجلاس میں تمام جماعتوں نے شرکت کی ،ہم نے اجتماعی طور پر ایک مرتبہ پھر بھارت کو انسانی ہمدردی کے تحت مدد کی پیشکش کی اور ہم آج بھی بھارت کی جانب سے جواب کے منتظر ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بے حد تشویش ہے ،مظلوم کشمیری دوہرے لاک ڈاؤن کا سامنا کر رہے ہیں ،انہیں ادویات، ویکسین اور ہسپتالوں تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر کمیٹی کے اجلاس میں اس ساری صورتحال پر بحث ہوئی اور تمام جماعتوں نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی جس کی مطابق ہم عالمی برادری اور انسانی حقوق کے حوالے سے کام کرنے والی عالمی تنظیموں سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ وبائی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے، مقبوضہ کشمیر میں ہیومن کاریڈور کے قیام کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالیں تاکہ نہتے کشمیریوں کو ادویات اور طبی سہولیات تک رسائی فراہم کی جا سکے ۔ انہوںنے کہاکہ میں تمام جماعتوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے اس اہم اجلاس میں شرکت کی اور متفقہ طور پر اس قرارداد کو منظور کیا ،وزیر اعظم عمران خان نے ترقی پذیر ممالک کو کرونا وبا کے اقتصادی مضمرات سے بچانے کیلئے عالمی برادری کو ڈیٹ ریلیف کی تجویز دی ،اس تجویز کا مثبت ردعمل سامنے آیا ۔ انہوںنے کہاکہ جی 20 کا اجلاس ہوا بہت سے ممالک نے جی 20 کے فورم پر اور بعض ممالک نے دو طرفہ حوالے سے بھی “ڈیٹ ریلیف” فراہمی کا تحرک کیا،بہت سے ممالک کے ساتھ، ساتھ پاکستان بھی اس اقدام سے مستفید ہوا ،ہم اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں ،کرونا وبا کی تیسری لہر بہت شدت اختیار کر رہی ہے ،ہم سمجھتے ہیں کہ اس وبا کے مضمرات سے بچاؤ کیلئے مزید مراعات کی گنجائش موجود ہونی چاہئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…