جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

’’نویں اور گیارہویں کے امتحانات ‘‘ وفاقی وزیر تعلیم نے اہم اعلان کر دیا

datetime 5  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات شیڈول کے مطابق لیے جائیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بیان میں کہا ہے کہ نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات نہ

ہونے سے متعلق خبروں کو افواہیں غلط ہیں ،امتحانات طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہونگے۔قبل ازیںکورونا کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش اور امتحانات کے حوالے سے وزرائے تعلیم کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اے لیول کے امتحانات شیڈول کیمطابق لئے جائیں گے ، دسویں اور بارہویں کے امتحانات دیگر جماعتوں کے امتحانات سے پہلے لیے جائیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں صوبوں کے وزرائے تعلیم نے وڈیولنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دسویں اور بارہویں کے امتحانات دیگر جماعتوں سے پہلے لیے جائیں گے، صوبے دسویں اور بارہویں کیامتحانات کاشیڈول جلدجاری کریں گے۔اے لیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق لئے جائیں گے ،نویں اور گیارہویں کے امتحانات کا فیصلہ کورونا صورتحال کے تحت ہوگا۔امتحان مختصر کرنے، لازمی کے بجائیصرف اختیاری مضامین کے پیپر لینے کی تجویر پر غور کیاگیا۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ امتحانات کی تاریخوں اور طریقہ کار سے متعلق حتمی فیصلہ عید کے بعد کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…