جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

خاتون اول بھی وزیر اعظم کے ہمراہ سعودی عرب جائینگی 27 ویں شب کو عمرے کی سعادت بھی حاصل کریں گے

datetime 5  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) خاتون اول بشریٰ بی بی بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ سعودی عرب جائینگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون اول سرکاری وفد کا حصہ نہیں ہوں گی تاہم 27 ویں شب کو عمرے کی سعادت کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہوں گی۔دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ

وزیر اعظم 7 مئی کو سعودی عرب کے سرکاری دورہ پر روانہ ہوں گے، دورے کے دوران وزیر اعظم سعودی ولی عہد اور مذہبی و سیاسی قیادت سمیت پاکستانیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی طاہر اشرفی نے سعودی عرب روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب تعلقات ایمان اور عقیدے کے تعلقات ہیں، موجودہ حکومت کا ویژن اور سوچ واضح ہے ، تجارت،معیشت ، اقتصاد، سیاحت و ثقافت ،دینی امور میں تعاون بڑھایا جائے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان کا رشتہ جسم اور روح کی طرح ہے، پاکستان سعودی عرب کا امن ، سلامتی و استحکام ، دفاع ایک ہے، پاکستانی قیادت واضح کر چکی ارض حرمین شریفین کی سلامتی پر سمجھوتہ ممکن نہیں۔طاہر اشرفی نے کہا کہ وزیر اعظم 7 مئی کو سعودی عرب کے سرکاری دورہ پر روانہ ہوں گے ، عمران خان کوسعودی ولی عہد امیر محمد بن سلمان نے دورہ کی

دعوت دی تھی، دورے کے دوران وزیر اعظم سعودی ولی عہد اور مذہبی و سیاسی قیادت سمیت پاکستانیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے دورے کی سعودی عرب میں بھی بھرپورتیاری ہے، سعودی عرب کے دورے کے دوران مختلف دیگرمعاہدوں پر

دستخط ہوں گے، وزیر اعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان محبت اور اخوت کا رشتہ ہے۔معاون خصوصی نے مزید کہا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی سعودی عرب میں موجود ہیں، آرمی چیف بھی وزیر اعظم کیساتھ سعودی عرب کی قیادت سے ملیں گے۔طاہر اشرفی کا کہنا تھا

کہ سعودی عرب کی قیادت عالم اسلام اورمسلمانوں کی خدمت کررہی ہے، دورہ سعودی عرب میں دہشتگردی، اسلامک فوبیا ، توہین ناموس پرلائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا، پاکستان عالم اسلام ،مسلمانوں کے مسائل کے حل کیلئے مسلم امہ کااتحاد چاہتا ہے۔انھوں نے مزیدکہا کہ اسلامی تعاون تنظیم امت مسلمہ کا متفقہ فورم ہے، اسلامی تعاون تنظیم کی قیادت سعودی عرب کے پاس ہے، اسلامی تعاون تنظیم مزید مضبوط اور موثر بنانے کیلئے ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہیں، پاکستان نے کبھی اوآئی سی کے متبادل کسی فورم کی تشکیل کی حمایت نہیں کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…