جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

مولانا طارق جمیل کی جم میں ایکسرسائز کرتے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ‎

datetime 5  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )پاکستان کے نامور عالم دین مولانا طارق جمیل کی ورزش کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق عالم دین مولانا طارق جمیل اپنے گھر میں بنائے گئے جم میں ورزش کر رہے ہی۔ ان کے جم کوچ کوچ محمد شوزب نے بتایا ہے کہ مولانا طارق جمیل اپنا زیادہ وقت فیصل آباد اور کراچی میںگزارتے ہیںلیکن جب بھی وہ تلمبہ آتے ہیں تو

ان کی کوچنگ میں کرتا ہوں اس کے علاوہ مولانا صاحب کے بیٹے اور دیگر فیملی ممبران کو بھی میں ٹریننگ دیتا ہوں ۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان سے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے متعلق گفتگو بھی ہوئی۔ وزیر اعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل کی صحت کے بارے میں بھی دریافت کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے علمائے کرام سے خصوصی گزارش کرنے کو کہا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مساجد میں ایس او پیز پر جتنا عمل ہوا اتنا کہیں نہیں ہوا تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ مساجد میں علمائے کرام عوام کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی ترغیب دیتے رہیں۔مولانا طارق جمیل نے وزیر اعظم عمران خان کو یقین دہانی کروائی کہ وہ اس ضمن میں بھر پور کردار ادا کریں گے۔وزیراعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل کی دینی خدمات کو بھی سراہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…