ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

دپیکا پڈوکون سمیت پوری فیملی کرونا وائرس کا شکار ہو گئی

datetime 5  مئی‬‮  2021 |

ممبئی(این این آئی) بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون اور ان کا پورا گھرانہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگیا ہے۔بھارت میں اس وقت کورونا وائرس کی تیسری لہر نے تباہی مچائی ہوئی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر 3 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں اس کے علاوہ ہلاکتوں کی تعداد بھی ہزاروں میں ہے جب کہ آج ہی انڈین پریمیئر لیگ کو بھی کورونا کیسز کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔

بھارت میں متعدد بالی ووڈ شخصیات کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں لیکن ایسا دوسری بار ہورہا ہے کہ کسی بھی اسٹار شخصیت کا پورا گھرانہ کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہو۔ اس سے قبل لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن، ان کے صاحبزادے ابھیشک بچن، بہو ایشوریا رائے اور پوتی ارادھیا بچن بھی کورونا میں مبتلا ہوئی تھیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز نامور اداکارہ دپیکا پڈوکون کے والد پرکاش پڈوکون، ماں اجالا اور بہن انیشا پڈوکون کورونا میں مبتلا ہوئے تھے جس کے بعد اداکارہ نے اپنا بھی ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ہے۔ اداکارہ اس وقت اپنی فیملی کے ساتھ ہی بینگالورو میں موجود ہیں جہاں انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔خیال رہے اداکارہ دپیکا پڈوکون کو اپنے شوہر اداکار رنبیر کپور کے ساتھ چند روز قبل ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا تھا جہاں وہ دپیکا کی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے بینگالورو جارہے تھے تاہم رنبیر کپور کے کورونا میں مبتلا ہونے کے حوالے سے اب تک کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…