جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

کم لاگت گھر،حکومت نے زبردست خوشخبری سنا دی

datetime 4  مئی‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت  ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا،جس میں کم لاگت گھروں کی تعمیر کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی ایفورڈایبل ہاؤسنگ سکیم کے تحت صوبہ بھر میں 133 مقامات کی نشاندہی کرلی ہے-

پہلے مرحلے میں 54 مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے۔32 مقامات پر ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان جلد لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں بیک وقت 10 مقامات پر اس تاریخ ساز منصوبے کا آغاز کریں گے۔پنجاب حکومت نے 3 ارب روپے اس پروگرام کے ڈویلپمنٹ کاموں کیلئے فراہم کر دیئے ہیں۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ گھر کا سائز 3 مرلے سے بڑھا کر ساڑھے 3 مرلے کر دیا گیا ہے-14 لاکھ 30 ہزار روپے میں گھر دیا جائے گا۔درخواست گزار ایک لاکھ 43 ہزار روپے دے گا، باقی رقم بینک آف پنجاب فراہم کرے گا۔گھر کی ماہانہ قسط تقریباً 10 ہزار روپے ہوگی۔ایک برس میں گھر تعمیر کرکے قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب درخواست گزاروں کے حوالے کئے جائیں گے۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ سرگودھا میں اس منصوبے کا افتتاح ہو چکا ہے اور کام جاری ہے۔چنیوٹ، لاہور، ڈیرہ غازی خان، خوشاب، میانوالی، سرگودھا، خانیوال سمیت 10 تحصیلوں میں کام کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ کم آمدن لوگوں کو اپنی چھت کا خواب پورا کرنا تحریک انصاف کی حکومت کا وعدہ ہے۔وہ لوگ جو انتہائی محدود آمدنی میں کبھی اپنے گھر،اپنی چھت کا سوچ کر آہ بھر کر رہ جاتے تھے،انشاء اللہ جلد اپنے گھر کے مالک ہوں گے۔کم آمدن والے شہریوں کے لئے سستے گھروں کی تعمیر ہماری حکومت کی فلیگ شپ پروگرام ہے- اجلاس میں سیکرٹری ہاؤسنگ نے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی- معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری ہاؤسنگ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ نے اجلاس میں شرکت کی-سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری اطلاعات، این ایل سی و ایف ڈبلیو او کے نمائندے اور متعلقہ حکام سول سیکرٹریٹ سے اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ بینک آف پنجاب کے صدر نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی –

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…