جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

اگر کراچی الیکشن میں آپ نے کچھ کیا نہیں آپکے ہاتھ صاف ہیں تو تلاشی دے کیوں نہیں دیتے ، طلال چوہدری کا پیپلز پارٹی سے سوال

datetime 3  مئی‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اسسٹنٹ کمشنر کی توہین کرتے ہوئے ایک فقرہ استعمال کیا ہے اس کس بے غیرت نے اس عہدے پر لگایا ہے ،یہ حکومت اور تو کچھ نہیں کرسکی لیکن ایک فیصلہ کرلے کہ فردوس عاشق نے یہ اعزاز وزیر اعلی یا چیف سیکرٹری کودیا،یہ اعزاز عثمان بزادر کو جائے گا

یا اوپر تک جائے گا ،جو بھی آواز کسی کے حق کے لئے اٹھتی رہی جو آئینی اور انسانی حقوق مانگتی رہی وہ سارے غدار ٹھہرے ،آج کل غداری کا الزام محب وطن ہونے کا سرٹیفکیٹ ہے ۔ ماڈل ٹائون کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سمیش کرنے کی روایت لیاقت علی خان سے شروع ہوئی اور بینظیر بھٹو تک جاری رہی یہ ختم ہونی چاہیے ،ایک کٹھ پتلی کو حکومت میں لانے اور کرسی پر بٹھانے کے لئے کتنے جتن کرنے پڑتے ہیں،کیسے اداروں کی عزت کو دائو پر لگانا پڑتا  ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب احتساب سے منشیات تک سب کچھ پٹ گیا تو غداری آ گئی ،ایف آئی آر کا مدعی تحریک انصاف کا کونسلر ہے ،سیاسی مخالفین کے کہنے پر اب غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول صاحب آپ گنتی ،فرانزک اور تھیلے کھولنے کی مخالفت کیوں کررہے ہیں،کیوں نہیں تھیلے کھلنے چاہیے ،یہ انصاف کی بات ہے ہمارا حق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سعید غنی اس الیکشن کے انچارج تھے مگر ان کے الیکشن لڑنے پر سوالیہ نشان آگیا تھا،سعید غنی کی کارکردگی ایک سوالیہ نشان ہے ،جس علاقے میں نہ صحت نہ ترقی ہے نہ صفائی ہے نہ پانی ہے جہاں انسان زندہ نہیں رہ سکتے وہاںبھٹو کیسے زندہ ہوگیا ،بھٹو پانی کے بغیر زندہ ہے؟ ،وہاں کوڑا بھی پڑا ہے ، آپ کہتے ہیں انیس سو اٹھاسی سے ووٹ مل رہا ہے ،آپ بھی بڑے ڈھیٹ ہیں ان کو اٹھاسی سے یزیدوں کی طرح پانی نہیں دیا،ووٹ لیتے رہے آپ کی کارکردگی پر ووٹ اور جیت آپ کو نہیں مل سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ فرانزک اور ری کائونٹنگ پر وہی شور مچائے گا جو چور ہے ۔کراچی کے الیکشن پر بلاول بھٹو گھبرا اٹھے ہیں اس سے ہمیں شک اور پڑ گیا ہے ،سینٹ کے الیکشن کے بعد کراچی الیکشن میں بھی لگتا ہے یہاں بھی دھاندلی ہوئی ہے۔کراچی الیکشن پر پیپلز پارٹی اتنی گھبراہی ہوئی کیوں ہے،اگر آپ نے کچھ کیا نہیں آپ کے ہاتھ صاف ہیں تو تلاشی دے کیوں نہیں دیتے ۔ انہوں نے کہا کہ دو سو پریزائڈنگ افسران ٹائم پر آئے تو (ن) لیگ جیت رہی تھی ،وہ پریزائڈنگ افسران جو آدھے گھنٹے کا سفر گیارہ گھنٹے میں طے کرکے آئے تو پیپلز پارٹی جیت گئی ،آپ کہتے ہیں جیت آپ کی ہے ،آپ شفاف طریقے سے جیتیںہم آپ کو گھر جاکر مبارکباد دیں گے ،مگر یہ ہمارا حق ہے گنتی کروائیں یہ ہمارا حق ہے ۔



کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…