بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، لیگی رہنما کی تاحیات نااہلی ختم

datetime 3  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) سپریم  کورٹ نے مسلم لیگ (ن)کی رہنما شمونہ بادشاہ قیصرانی کی تاحیات نااہلی کے  فیصلے کیخلاف دائر اپیل  پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے ۔ عدالت عظمی نے شمونہ بادشاہ قیصرانی کی تاحیات نااہلی ختم کر تے ہوئے قرار دیا ہے کہ  محض خطاء کو بددیانتی شمار کرکے کسی سیاست دان کو تاحیات نااہل قرار نہیں دیا جاسکتا۔پیر کو عدالت عظمی  کی جانب سے جاری  تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ بددیانتی کے زریعے اثاثے چھپانے پر نااہلی کے اصول کا اطلاق ہوتا ہے، تاہم جائیداد

چھپانے پر نااہلی سے قبل یہ ثابت کرنا ضروری ہے کہ بددیانتی کا مظاہرہ کیا گیا،تاحیات نااہلی محض افواہوں کی بجائے ٹھوس شواہد پر ہونی چاہیے۔ فیصلے میں   مزید قرار دیا گیا ہے کہ الیکشن ٹربیونل ملتان نے شمونہ بادشاہ قیصرانی کو تاحیات نااہل کرنے کے فیصلے میں لاپرواہی کا مظاہرہ کیا،محض خطاء کو بنیاد بنا کر کسی کو  تاحیات نااہل قرار نہیں دیا جاسکتا۔ تحریری فیصلہ جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی جانب سے  جاری کیا گیا ہے جس میں نااہلی کے  مختلف کیسز کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…