جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

خاتون اسسٹنٹ کمشنر سے تلخ کلامی فردوس عاشق اعوان کا عہدہ خطرے میں پڑ گیا

datetime 3  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ٗسیالکوٹ( مانیٹرنگ ڈیسک ٗاین این آئی ) فردوس عاشق اعوان کا عہدہ خاتون اسسٹنٹ کمشنر سے تلخ کلامی کے بعد خطرے میں پڑ گیا۔ فردوس عاشق کو عہدے سے فوری ہٹانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی

برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو خاتون اسسٹنٹ کمشنر سے تلخ کلامی پر عہدے سے ہٹانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ہے۔
فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔قرارداد میں موقف اپنایا گیا کہ ایوان فردوس عاشق اعو ان کی جانب سے خاتون اسسٹنٹ کمشنر کی تذلیل کی شدید مذمت کرتا ہے۔فردوس عاشق اعوان کا خاتون افسر کے ساتھ رویہ انتہائی افسوسناک ہے۔فردوس عاشق کے اس رویے کی وجہ سے بیورو کریسی میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ وزیر اعلی پنجاب فردوس عاشق کو فوری عہدے سے ہٹا ئیں، فردوس عاشق خاتون افسر سے معافی مانگیں ۔دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کے ساتھ پیش آئے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں عثمان ڈار نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کے ساتھ پیش آئے ناخوشگوار واقعے پر افسوس ہوا، وہ سونیا صدف کو ذاتی طور پر جانتے ہیں وہ ذمے دار اور قابل افسر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کا گورننس سسٹم میں کردار انتہائی خوش آئند ہے، خواتین کے معاشرے میں ایسے کردار کو سراہا جانا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…