منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان میں 25 اپریل کے بعد کرونا سے پہلی بار 100 سے کم اموات

datetime 3  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد (اے پی پی)گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث خیبرپختونخواہ کے بعد پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 79 اموات ہوئیں جن میں سے 24 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 213 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 74 فیصد,لاہور میں 70 فیصد, گوجرانولہ میں 57 فیصد اور مردان میں 80 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 65 فیصد،مردان میں 70 فیصد،پشاور میں 65 فیصد اور سوات میں 63 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 45 ہزار 954 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 16 ہزار 469, پنجاب میں 16 ہزار 307, خیبرپختونخوا میں 7 ہزار 794, اسلام آباد میں 3 ہزار 815, بلوچستان میں 558,گلگت بلتستان میں 385, آزاد کشمیر میں 626 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 28 ہزار 44 ہو چکی ہے۔بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے

مختص وینٹیلیٹرز پر 670 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 87 ہزار 953 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 34 ہزار 146 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 17 ہزار 371, بلوچستان میں 22 ہزار 620, گلگت بلتستان میں 5 ہزار 327، اسلام آباد میں 76 ہزار 209, خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 20 ہزار 64، پنجاب میں 3 لاکھ 6 ہزار 929 اور

سندھ میں 2 لاکھ 85 ہزار 626 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 18 ہزار 149 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 667 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 3 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔پنجاب میں 8 ہزار 572 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 19 مریض ہسپتالوں میں اور 3 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران

اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 392 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 42 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 691،بلوچستان میں 237 اموات، گلگت بلتستان میں 107 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 483 اموات گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 19 لاکھ 28 ہزار 95 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 631 ہسپتالوں میں 6 ہزار 534 مریض زیر علاج ہیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…