اسلام آباد(اے پی پی)اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری برائے انسانی امور مارک لوکاک نے یمن میں انسانی المیےکے بارے ایک بار پھر خبردار کیا ہے۔ الجزیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری مارک لوکاک نے کہا ہے کہ یمن کو دنیا کے بدترین انسانی بحران کا سامنا ہے اور بھوک اور قحط میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یمن کی دو تہائی آبادی کو
انسانی امداد کی فوری ضرورت ہے۔ انہوں نے عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ یمن میں انسانی امداد کی ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ کی لازمی مالی معاونت کریں۔اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری مارک لوکاک نے مزید کہا کہ بحران یمن کو پرامن طریقے سے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔سنگین بحری، بری اور فضائی محاصرے کے باعث اس ملک کو غذائی اشیا اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔