جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

”کوئی ہمیں آکسیجن سلنڈر دے دو“ بھارت میں قائم نیوزی لینڈ کے ہائی کمیشن کی ٹوئٹر پر اپیل، ہنگامہ برپا ہو گیا

datetime 2  مئی‬‮  2021 |

نئی دلی (این این آئی) کوئی ہمیں آکسیجن سلنڈر دے دو، بھارت میں قائم نیوزی لینڈ کے ہائی کمیشن کی طرف سے ٹوئٹر پر آکسیجن سلنڈر مانگنے پر بھارت میں ہنگامہ برپا ہو گیا، بھارت میں نیوزی لینڈ ہائی کمیشن نے ٹوئٹر پر آکسیجن سلینڈر کی اپیل کردی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ہسپتالوں میں گنجائش اور آکسیجن نہ ملنے

کے باعث اموات میں اضافہ ہونے لگا جس کے بعد نئی دہلی میں نیوزی لینڈ کے ہائی کمیشن کو آکسیجن کی ضرورت پڑی تو ٹوئٹر پر اپیل ڈال دی۔پہلے بھارتی عوام نے اسے بھارت پر طنز سمجھا، پھر ایک این جی او آکسیجن سلنڈر لے کر ہائی کمیشن پہنچی اور ٹوئٹر پر ہی نیوزی لینڈ ہائی کمیشن سے کہا کہ وہ آکسیجن لے آئے ہیں دروازہ کھولیں جس کے بعد ہائی کمیشن کے دروازے کھولے گئے اور انہوں نے آکسیجن سلنڈر وصول کرلیا اور اس مدد پر نیوزی لینڈ کے ہائی کمیشن نے متعلقہ این جی او کا شکریہ بھی ادا کیا۔بعد ازاں ہائی کمیشن کی جانب سے سابقہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا گیا اور ایک اور ٹوئٹ کی گئی جس میں وضاحت کے ساتھ معذرت بھی کی گئی۔نیوزی لینڈ ہائی کمیشن کا کہنا تھا کہ ہم ہنگامی طور پر آکسیجن سلنڈر حاصل کرنے کے لیے تمام ذرائع استعمال کررہے تھے اور اس دوران ہماری ٹوئٹ کا غلط مطلب سمجھا گیا جس پر ہم معذرت خواہ ہیں۔  کوئی ہمیں آکسیجن سلنڈر دے دو، بھارت میں قائم نیوزی لینڈ کے ہائی کمیشن کی طرف سے ٹوئٹر پر آکسیجن سلنڈر مانگنے پر بھارت میں ہنگامہ برپا ہو گیا، بھارت میں نیوزی لینڈ ہائی کمیشن نے ٹوئٹر پر آکسیجن سلینڈر کی اپیل کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…