جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

شعیب ملک نے ریٹائرمنٹ سے متعلق بڑا اعلان کردیا

datetime 1  مئی‬‮  2021 |

کراچی(یواین پی)قومی آل راؤنڈر شعیب ملک نے کھیل سے علیحدگی کا پلان یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح الفاظ میں وضاحت کردی ہے کہ فی الوقت ریٹائرمنٹ کی سوچ تک نہیں ہے کیونکہ وہ مکمل فٹنس کے ساتھ نہ صرف بیٹنگ بلکہ بالنگ بھی کر سکتے ہیں۔39 سالہ سابق کپتان

کا  میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ وہ کھیل سے ریٹائرمنٹ لینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے کیونکہ ان میں ابھی کئی سال کی کرکٹ باقی ہے اور وہ کسی بھی شعبے کے ساتھ انصاف کر سکتے ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ حال ہی میں کچھ نجی لیگز کے ساتھ دو سالہ معاہدے کئے ہیں تو پھر یہ سوال کس طرح پیدا ہوتا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل اس وقت ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا جائے جب ان کی فٹنس ٹاپ کلاس اور وکٹوں کے درمیان دوڑنے کی صلاحیت باکمال ہے۔حالیہ بیانات میں شعیب ملک نے پاکستانی ٹیم انتظامیہ پر ذاتی پسند اور ناپسند کے الزام کے ساتھ اس بات کی بھی نشاندہی کی تھی کہ کپتان بابر اعظم کو آزادی سے کام نہیں کرنے دیا جا رہا جبکہ ان کی جانب سے وائٹ بال کرکٹ میں غیر ملکی کوچ کی تقرری کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔شعیب ملک کا کہنا تھا کہ اگر انہیں ایک بار پھر قومی ٹیم کیلئے قابل غور سمجھا گیا تو وہ اپنی سیٹ پوزیشن نمبر چار پر ہی کھیلنا چاہیں گے لہٰذا انہیں ماضی کی طرح اس پوزیشن سے ہٹایا نہ جائے کیونکہ وہ پی ایس ایل یا دیگر غیرملکی لیگز میں بہترین کرکٹ کھیل کر نوجوان کھلاڑیوں سے مقابلے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…