منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

یورپی یونین کی قراردادسختی کیساتھ مسترد حافظ طاہر اشرفی کی دھواں دھار پریس کانفرنس یورپی یونین کو بڑی پیشکش کر ڈالی

datetime 1  مئی‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی)پاکستان کے تمام مذاہب و مکاتب فکر کے قائدین اور حکومت پاکستان یورپی یونین کی قرارداد کو مسترد کرتی ہے ، یورپی یونین کی قرارداد حقائق سے لا علمی اور بے بنیاد جھوٹے پراپیگنڈہ کی بنیاد پر ہے ، پاکستان میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران ناموس رسالت و توہین مذہب کے قانون کے غلط استعمال کے حوالے سے ایک شکایت بھی نہیں ،

آزاد ی اظہار ، آزادی مذہب اور توہین مقدسات کے درمیان فرق واضح ہے ، پاکستان کے قوانین پاکستان کے تمام شہریوں کے حقوق اور تحفظ کی ضمانت ہیں،پاکستان میں رہنے والی اقلیتوں کے حقوق کا آئین پاکستان محافظ ہے،یورپی یونین ، امریکی مذہبی آزادی کے سفیر کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ صحیح حقائق جاننے کی کوشش کریں، اقلیتوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے جو وہ ادا کر رہی ہے، سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے جامعہ اسلامیہ اسلام آباد میں 80 کنال پر مشتمل جامعہ مسجد کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے جہاں پر 12 ہزار سے زائد نمازی نماز ادا کر سکیں گے ، وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دورہ سے قبل سعودی عرب کی حکومت کا پاکستان کی عوام اور جامعہ اسلامیہ کے طلبا ء کیلئے یہ عظیم تحفہ ہے ۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علما کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قوانین پر تمام اقلیتیں متفق ہیں، توہین مذہب و توہین رسالت کے قانون کا غلط استعمال نہیں ہو رہا ہے ، بعض افراد اور ادارے غلط اور بے بنیاد پراپیگنڈہ کر کے پاکستان کے وقار ، عزت او رتعلقات کو خراب کرنا چاہتے ہیں ، یورپی یونین کو دعوت دیتے ہیں

کہ وہ اپنا وفد حقائق جاننے کیلئے پاکستان بھیجیں۔ پاکستان کی عدلیہ نے آئین و قانون کے مطابق فیصلے کیے ہیں۔ چھ ماہ کے عرصہ کے دوران جبری مذہب کی تبدیلی کے واقعات میں انتہائی کمی ہوئی ہے ، توہین مذہب و ناموس رسالت کے قانون کا غلط استعمال کا ایک کیس بھی نہیں ہے

، یورپی یونین نے حقائق کے برخلاف قرارداد منظور کی ہے، آزادی اظہار آزادی مذہب کا مطلب قطعاً دوسرے مذاہب کے مقدسات کی توہین کی اجازت نہیں دیتا ہے ۔ پاکستان تمام مذاہب کے مقدسات کے احترام کیلئے عالمی قانون سازی چاہتا ہے ۔ مسلمانوں کیلئے تمام انبیا کی ناموس اور آسمانی

کتب کا تحفظ عظمت ایمان کا حصہ ہے ۔ پاکستان غلیظ اور فساد پھیلانے والی تحریروں ، تقریروں کی کسی صورت حمایت نہیں کر سکتا۔ پوری پاکستان قوم وزیر اعظم پاکستان کے اسلامک فوبیا اور توہین ناموس رسالت ۖ کے خاتمے کے موقف کے ساتھ ہے ۔ الجزیرہ ٹی وی کے

سروے کے مطابق امت مسلمہ نے عمران خان کو اسلامک فوبیا اور توہین ناموس رسالت کے خاتمے کیلئے اپنائے جانے والے موقف پر امت مسلمہ کا ترجمان اور رہنما قرار دیا ہے۔دریں اثنا حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے اسلام آباد میں 80

کنال پر مشتمل جامعہ مسجد ملک سلمان بن عبد العزیز کو اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو پاکستان سعودی عرب دوستی اور ایمان عقیدہ کے تعلقات کی عظیم مثال ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان تین روزہ دورے پر سعودی ولی عہد امیر محمد بن سلمان

کی دعوت پر تشریف لے جا رہے ہیں جہاں وہ سعودی ولی عہد امیر محمد بن سلمان اور سعودی عرب کے سیاسی ومذہبی قائدین سے ملیں گے اور عمرہ ادا کریں گے او رمدینہ منورہ میں رسول اکرم ۖ کے روضہ اطہر پر حاضری دیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ وزیر اعظم دورہ سعودی عرب کے درمیان سعودی عرب کی سیاسی و مذہبی قیادت ، اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے اسلامک فوبیا ، توہین ناموس رسالت ۖ کے حوالے سے عالمی قانون سازی کے بارے میں بھی عملی اقدامات پر بات چیت کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…