منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

بشیر میمن کی سینیٹر بننے کی خواہش سا بق ڈی جی ایف آئی اے سے متعلق بڑا انکشاف سامنے آگیا

datetime 1  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،ہالا(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)معروف تجزیہ کار ظفر ہلالی نے انکشاف کیا ہے کہ بشیر میمن سینٹر بننا چاہتے ہیں۔نجی ٹی وی پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے بشیر میمن کی سروسز کو سرنڈر کر کے وفاقی حکومت واپس بھیج دیا تھا۔جب بھی کوئی حکومت ایسا کام کرے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ حکومت سمجھ

رہی ہے یہ شخص ہمارے ساتھ نہیں کام کرسکتا۔اس کے بعد نواز شریف حکومت میں انہیں ڈی جی ایف آئی اے بنایا گیا۔بشیر میمن کی ریٹائرمنٹ سے 15 روز قبل عمران خان کی حکومت نے انہیں او ایس ڈی بنا دیا۔یقینا کوئی ایسی بات ہوگی جو انہیں اچھی نہیں لگی ہو گی۔جب بشیر میمن ریٹائر ہوئے تو ان کی پنشن کو بھی ہولڈ رکھا گیا۔بشیر میمن کو اس وقت بولنا چاہیے تھا کہ یہ سب اقدامات میرے خلاف اس لیے کیے جا رہے ہیں کیونکہ میں نے ان کا غیرقانونی کام نہیں مانا تھا۔لیکن دو سال بعد آکر یہ سب کہنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ کسی کے اشاروں پر چل رہے ہیں ہیں۔ظفر ہلالی نے پروگرام میں یہ بھی انکشاف کیا کہ بشیر میمن سینیٹر بننا چاہتے ہیں۔دریں اثنا پی ایس کیو سی اے کی خصوصی ٹیم نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی سانگھڑ و شہدادپور روڈ پر واقع گھی فیکٹری پر چھاپہ مارا اور کوالٹی چیک کرنے کے ساتھ لائسنس سے متعلق ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔پاکستان اسٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر

میمن کی سانگھڑ و شہدادپور روڈ پر واقع گھی فیکٹری پرچھاپے کے دوران ریکارڈ اور لائسنس چیک کیا۔ لائسنس کی تجدید نہ ہونے پر فیکٹری انتظامیہ سے پوچھ گچھ کی گئی۔سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے اس ضمن میں کہاکہ گھی فیکٹری کے لائسنس کی تجدید کیلئے پہلے

ہی درخواست جمع کرواچکا ہو۔ رزق دینے والا اللہ ہے۔ مجھے کسی کا ڈر اور خوف نہیں۔پی ٹی آئی کے حکمرانوں پر الزامات عائد نہیں کیے بلکہ حقیقت بیان کی ہے۔ اگر میں نے اتنے ہی غلط اور جھوٹے الزام لگائے تو انہیں پریشان ہونے کی کیا ضرورت ہے۔ہالا میں واقع اپنی رہائشگاہ پر

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بشیر میمن نے کہاکہ الزامات تو وہ ہوتے جو تحریری دیتا میں نے تو باتیں کی۔ اب یہ لوگ لیگل پراسیس میں آگئے ہیں اور مجھے ایک قانونی نوٹس بھیجا گیا ہے۔ ان کی مہربانی ہے میں اس کا جواب دونگا۔بشیر میمن نے واضح کیا کہ ن لیگ سے

میرا کوئی تعلق نہیں، میں اب ریٹائرڈ ہو کر گھر میں بیٹھا ہوں۔ کیا ن لیگ دوبارہ پاور میں آنے کے بعد مجھے پھر نوکری دے گی۔؟ مجھے سمجھ نہیں آرہی کس طرح کی باتیں کی جارہی ہیں۔ ہونا تو یہ چاہیے کہ حکمرانوں کو چاہیے تھا کہ میں نے جو کہا اس کے بارے میں میڈیا میں آکر بتاتے کہ میں نے کیا جھوٹ بولا۔ الٹا سوشل میڈیا پر طوفان بدتمیزی برپا کردیا اور انہیں مغلظات تک دی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مغلظات دینے والے بچوں سے کہتا ہو کہ وہ غلیظ باتوں سے اجتناب برتیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…