اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

اپیکس کمیٹی پنجاب کا کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کا پوری قوت سے قلع قمع کرنے پراتفاق

datetime 16  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایپکس کمیٹی پنجاب نے کالعدم تنظمیوں کی سرگرمیوں کو پوری قوت سے روکنے پر اتفاق کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا چھٹا اجلاس ہوا جس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب میں انسداد دہشت گردی کے لئے اقدامات پراطمینان کا اظہار کیا گیا جب کہ اجلاس کے دوران نیشنل ایکشن پلان پرمزید موثراندازمیں تیزرفتاری سے اقدامات پراتفاق رائے کیا گیا اور صوبائی ایپکس کمیٹی کا دہشت گردی، انتہاپسندی وفرقہ واریت کے مکمل خاتمے کے بھرپورعزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں دہشت گردوں اوران کے سہولت کاروں کے خلاف حالیہ کامیاب کارروائیوں پر اظہار اطمینان بھی کیا گیا۔اجلاس میں وزیراعلی شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کا پوری قوت سے قلع قمع کیا جائے گا اور کسی بھی کالعدم تنظیم کوزکوٰة وفطرہ اکٹھا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں اور انتہاپسندوں کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیازکریک ڈاو¿ن کیا جائے گا تاہم ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ بھی جاری رہے گی۔ اجلاس میں شریک کورکمانڈرلاہورلیفٹیننٹ جنرل نوید زمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیازکارروائی جاری رہے گی اور ملک کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرکے دم لیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…