منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہباز گل نے سابق ڈی جی فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی بشیر میمن پر سنگین الزامات لگادیے

datetime 30  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے سابق ڈی جی فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بشیر میمن پر سنگین الزامات لگادیئے۔ایک بیان میں شہباز گل نے الزام لگایا کہ بشیر میمن نے اپنی پوزیشن استعمال کر کے اپنا کارروبار بڑھایا۔

انہوں نے سابق ڈی جی ایف آئی اے کو مخاطب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کیا آپ کی 3 ملیں جنوبی وزیرستان میں ہیں؟وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ کیا آپ نے یہ 3 ملیں اس لیے لگائی ہوئی ہیں کہ آپ ٹیکس فری آئل منگوائیں؟اْن کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے میری بات حتمی نہیں ہیں یہ تحقیق طلب ہے۔شہباز گل نے کہا کہ بشیر میمن صاحب کیا آپ نے اپنی پوزیشن استعمال کر کے اپنا کارروبار نہیں بڑھایا۔انہوں نے کہا کہ سابق ڈی ایف آئی اے کو معلوم تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ٹیکس چوری پر ان پر ہاتھ ڈالنا ہے، جس سے بچنے کے لیے انہوں معاملے کو سیاسی رنگ دیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ بشیر میمن آپ جب وزیراعظم سے ملتے تھے تو اتنے جھک جاتے تھے کہ خدشہ ہوتا لیٹ ہی نہ جائیں۔انہوں نے کہا کہ کیا آپ کو یہ فکر تھی کہ تمام کارنامے سامنے آجائیں گے؟۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…