کویت سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) خلیجی ممالک میں غیر ملکی ملازمین کے ملک میں داخلے پر عارضی طور پر پابندیاں لگائی جاتی رہی ہیں، اب عرب ملک کویت نے کورونا وائرس کی شدت کی وجہ سے غیر ملکی ورکرز کے داخلے پر مستقل پابندی عائد کردی ہے، یاد رہے کہ اس سے قبل کویت کی جانب سے غیر ملکی غیر ملکی
ورکرز کی واپسی پر پہلے دو ہفتوں کے لیے پابندی لگائی گئی تھی لیکن اب اسے بڑھا کر تاحکم ثانی کردیا گیا ہے جس کا تو واضح مطلب یہی ہے کہ جب تک کورونا کی وباء ختم نہیں ہوتی کوئی غیر ملکی ورکر کویت واپس نہیں جا سکے گا۔عرب ممالک میں اس طرح کی پابندی لگانے والا کویت پہلا ملک ہے۔