منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

این اے 249 کراچی ن لیگ پہلے نمبر پر، پی ٹی آئی کا چھٹا نمبر

datetime 29  اپریل‬‮  2021 |

کراچی (مانیٹرنگ + این این آئی) حلقہ این اے 249 کراچی میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے، اب تک 276 پولنگ اسٹیشنز میں سے 32 کے نتائج موصول ہوچکے ہیں اور اس وقت ن لیگ کے مفتاح اسماعیل 1409 ووٹ لے کر سب سے آگے ہیں۔جیو نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے قادر خان مندوخیل 1277ووٹ

لے کردوسرے نمبرپر، کالعدم تحریک کے نذیراحمد 1182 ووٹ لے کرتیسرے نمبرپر، پی ایس پی کے مصطفی کمال 934 ووٹ لے کر چوتھے نمبرپر، ایم کیوایم کے حافظ محمد مرسلین 863 ووٹ لے کرپانچویں نمبرپر اور تحریک انصاف کے امجد آفریدی 707 ووٹ لے کرچھٹے نمبرپر ہیں۔ واضح رہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 249 میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، اس حلقے میں تیس امیدوار مدمقابل ہیں، ن لیگ، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور پی ایس پی میں زبردست مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے، حلقہ این اے 249 میں خواتین ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 37 ہزار 935 ہے جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 1 ہزار 656 ہے۔حلقے کے 184 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس جبکہ 92 پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا تھا۔پولنگ مقررہ وقت پر شروع ہوئی تاہم گرمی کی شدت اور رمضان المبارک کے باعث ووٹنگ کا عمل سست روی کا شکار رہا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ کراچی میں ضمنی انتخاب کے دوران پی ٹی آئی کے 5 ارکانِ اسمبلی کی این اے 249 سے حلقہ بدری کے احکامات جاری کئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی کے اراکینِ اسمبلی فردوس شمیم نقوی، راجہ اظہر، سعید آفریدی، بلال غفار اور شاہ نواز جدون حلقے میں موجود تھے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے ان اراکینِ اسمبلی کی موجودگی اور الیکشن قوانین کی خلاف ورزی پر سخت نوٹس لیا گیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پولیس حکام کو ان ارکانِ اسمبلی کو حلقہ بدر کرنے کے لیے خط لکھا گیا۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…