ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

دنیا بھر میں کورونا سے مزید 13500اموات 8 لاکھ سے زائد نئے کیسز رپورٹ

datetime 29  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ساڑھے 8 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وبا سے ساڑھے 13 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 کروڑ 2 لاکھ 42 ہزار 628 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 31 لاکھ 64 ہزار 170 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے

دنیا بھر میں 1 کروڑ 93 لاکھ 2 ہزار 768 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 10 ہزار 834 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 12 کروڑ 77 لاکھ 75 ہزار 690 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 88 ہزار 337 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 29 لاکھ 83 ہزار 695 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 68 لاکھ 10 ہزار 611 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 9 ہزار 867 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 55 لاکھ 84 ہزار 747 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 2 لاکھ 4 ہزار 832 ہلاکتیں

ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 83 لاکھ 76 ہزار 524 مریض سامنے آ چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل پھر تیسرے نمبر پر آ گیا ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 3 لاکھ 98

ہزار 343 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 45 لاکھ 23 ہزار 807 ہو گئی۔فرانس میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 1 لاکھ 3 ہزار 918 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 55 لاکھ 65 ہزار 852 رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1

لاکھ 9 ہزار 367 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 47 لاکھ 87 ہزار 273 ہو چکی ہے۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 39 ہزار 398 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 47 لاکھ 51 ہزار 26 ہو چکے ہیں۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 480 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 44 لاکھ 11 ہزار 797 ہو چکی ہے۔اٹلی میں کورونا وائرس سے کل

اموات کی تعداد 1 لاکھ 20 ہزار 256 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 39 لاکھ 94 ہزار 894 ہو گئے۔اسپین میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات 77 ہزار 943 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 35 لاکھ 4 ہزار 799 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 83 ہزار 18 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وبا کے 33 لاکھ 51 ہزار 474 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…