جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

ایک سال میں گلیشیئرز کی 267 ارب ٹن برف پگھل کر پانی بنا اہم انکشافات

datetime 29  اپریل‬‮  2021 |

پیرس(اے ایف پی) دنیا کے تقریبا تمام گلیشئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں جس کی وجہ سے موجودہ صدی میں دنیا کے سمندر کی سطح بلند ہورہی ہے،یہ بات ایک ریسرچ میں بتائی گئی ہے، ریسرچ کےمطابق گلیشئرز

کے پگھلنے کی رفتار موجودہ صدی کے وسط میں تیزی سے شروع ہوئی مگر اس عمل کو ابھی تک معاملے کی سنگینی کے مطابق سنجیدگی سے نہیں سمجھا گیا۔ بین الاقوامی ریسرچ ٹیم کے مطابق گرین لینڈ اور انٹارکٹیکا کے گلیشئرز کے علاوہ دنیا میں تقریبا دو لاکھ 20 ہزار گلیشئرز کے گزشتہ دو دہائیوں کے دوران پگھلنے کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا، ناسا کی طرف سے لی گئی تصاویر کے مطابق گزشتہ ایک سال میں 267 ارب ٹن برف پگھلی ہے،پگھلنے والی برف کے پانی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس کی مقدار اتنی ہے کہ اس میں سوزرلینڈ 6 میٹر پانی میں ڈوب سکتا ہے۔ ریسرچ ٹیم کے مطابق گلشئرز 2000 سے 2004 تک بڑی تیزی سے پگھلے ہیں، اور ان گلیشئرز نے ایک سال میں 227 ارب ٹن برف پگھل کر پانی بنا ہے،اس سے سطح سمندر 21 فیصد اونچی ہوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…