جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

اسلامی نظریاتی کونسل نے شعیب سڈل کی رپورٹ مسترد کر دی

datetime 28  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) چیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے ڈاکٹر شعیب سڈل اقلیتی کمیشن رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ رپورٹ میں کچھ چیزیں آئین کے خلاف ہیں ، وزارت تعلیم کو کمیشن رپورٹ پر مزید غور کیلئے خط لکھیں گے ،روزہ میں کرونا ویکسین لگائی جاسکتی ہے ، کرونا ایس اوپیز پرعملدر آمد مساجد

و مدارس سمیت ہر جگہ پر کیا جائے ،کورونا انتہائی مہلک وبا ہے، شریعت کے تناظر میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھا جائے۔بدھ کو اسلامی نظریاتی کونسل کا دو سو تیئسواں اور نئے کورم کے ساتھ باضابطہ پہلا اجلاس چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز کی صدارت میں ہوا جس میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے ارکان کو صدر مملکت عارف علوی سے ہونے والی ملاقات بارے بریف کیا ۔ اجلاس میں ماہ رمضان میں کورونا ایس او پیز پر عملدر آمد کروانے میں علما کے کردار پر بھی گفتگو کی گئی ۔اجلا س میں ون مین کمیشن رپورٹ سے متعلق جس میں نصاب تعلیم میں اسلامیات کے مضمون کے علاوہ دیگر مضامین سے دین اسلام کے مضمون کو کم کرنے کے حوالے سے اور دیگر اہم امور پر بحث ہوئی ۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہاکہ صدر مملکت، وزیراعظم اور وزارت قانون کے مشکور ہیں جنہوں نے 12 ممبران ایسے دیئے جو بڑی شخصیات ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ حال ہی میں شعیب سڈل نصاب کے حوالے سے رپورٹ سامنے آئی ہے ،یہ رپورٹ آئین کے منافی ہے، وزارت تعلیم کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے ،ہم وقت چاہتے ہیں تاکہ اس پر مفصل کام کرکے سفارشات تیار کریں ۔ انہوںنے کہاکہ روزے کی حالت میں ویکسین لگوائی جاسکتی ہے ،صدر مملکت نے

70 ایسے موضوعات تیار کرنے کی سفارش کی ہے تاکہ معاشرتی ارتباط اور حسن تعامل بہتر بنایا جاسکے ۔ انہوںنے کہاکہ کورونا انتہائی مہلک وبا ہے، شریعت کے تناظر میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھا جائے۔انہوںنے کہاکہ ریاست مدینہ کے حوالے سے ہم اپنی تجاویز دے چکے ہیں ،کچھ تجاویز پر عمل ہوچکا ہے اور کچھ پر وقت کے ساتھ ساتھ عمل ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…