بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جہاں پیدا ہوا وہاں کھیلنا اچھا لگے گا، آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ پاکستان میں کھیلنے کیلئے بے تاب

datetime 28  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (این این آئی)آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ نے پاکستان میں کرکٹ کھیلنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جہاں میں پیدا ہوا وہاں کھیلنا اچھا لگے گا۔تفصیلات کے مطابق عثمان خواجہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں شامل ہوئے ہیں، ان کا انتخاب ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں ہوا۔

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ پیدائش والے ملک پاکستان میں کھیلنے کے شدت سے منتظر ہیں وہ جس ٹیم میں شامل ہوئے ہیں وہ ٹیم اْسی شہر کی نمائندگی کرتی ہے جہاں وہ پیدا ہوئے ، پانچ برس کی عمر میں عثمان خواجہ کی فیملی اسلام آباد سے آسٹریلیا منتقل ہو گئی تھی۔عثمان خواجہ نے کہا کہ آسٹریلیا میں ڈومیسٹک کرکٹ کی وجہ سے پی ایس ایل کھیلنے کا موقع نہیں ملا، اب مجھے پاکستان میں کھیلنا بہت اچھا لگے گا بھارت سری لنکا اور بنگلہ دیش میں کھیل چکا ہوں لیکن پاکستان، جہاں میں پیدا ہوا وہاں نہیں کھیل سکا۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے گھر بھی جانا چاہوں گا جہاں سے میں نے اور میری فیملی نے شروعات کی، مجھے اچھا لگ رہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ واپس آرہی ہے۔عثمان خواجہ نے کہاکہ کرکٹ کرانے کے لئے میرے خیال میں سخت محنت کی گئی ہے تاکہ لوگ آئیں اور کھیلیں۔انہوں نے کہاکہ انگلینڈ کی ٹیم پاکستان جا رہی ہے ،آسٹریلیا کا بھی پاکستان میں کھیلنا مجھے اچھا لگے گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…