جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

کابینہ کا اہم اجلاس ، شہباز گل کو ممنوعہ بور کے 3اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی منظوری

datetime 28  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کو ممنوعہ بور کے 3اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں میں 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

کابینہ نے کرونا وائرس کی ریٹیل قیمت مقرر کرنے منظوری بھی دی ، اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کو ممنوعہ بور کے لائسنس جاری کرنےکی منظوری دے دیہے ۔ ۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کو 3 اسلحہ لائسنسز رکھنے کی منظوری دی جبکہ انہیں ایک 223 بور اور 2 کلاشنکوف رکھنے کی اجازت ہوگی۔دوسری جانب وفاقی کابینہ نے کورونا وائرس کی روسی ویکسین اسپوتنک کے دو انجیکشن کی ریٹیل قیمت 8 ہزار 449 روپےمقرر کرنے کی منظوری دے دی۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں اسپوتنک کے دو انجیکشن کی ریٹیل قیمت 8 ہزار449 روپےمقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔ دوسری جانب وزیرا عظم کے معائون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ احتساب کو سیاسی انجینئرنگ کا نام دیا جانا شرمناک ہے۔سزا یافتہ بی بی معزز عدلیہ کو ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش فرما رہی ہیں۔مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ کی ججز کو ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے کی مذموم کوشش پرانی ہے،نااہل لیگ نے ماضی میں افراد کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال کیا۔محترمہ وزیراعظم قانون و انصاف کے داعی ہیں اور میاں مفرور قانون کے مجرم ہیں۔



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…