جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس بنیں گے، مریم نواز کا دعویٰ

datetime 28  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس کو استعمال کرکے گھناؤنی سازشیں ہورہی ہیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کٹہرے میں کھڑی تھیں، جھوٹا ریفرنس بنانے پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،انشا اللّٰہ چیف جسٹس بنیں

گے،سیاسی انجینئرنگ کیلئے ادارے استعمال کئے جا رہے ہیں، اتنی سیاسی انجینئرنگ کے باوجود نتیجہ کیا رہا، ہر محاذ پر حکمرانوں کو ناکامی ہوئی؟،لوگوں کو سمجھ آگئی ہے کہ سسلین مافیاز کیا ہوتی ہیں،جسٹس شوکت عزیز کی گواہی آن ریکارڈ ہے، اب بشیر میمن کی گواہی آگئی ہے،جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو بھی سنا جائے۔مریم نواز اپنی اور اپنے والد میاں نواز شریف کی نیب ریفرنس میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئیں،اقبال ظفر جھگڑا، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور مریم اورنگزیب بھی مریم نواز کے ساتھ تھیں۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم کی صاحبزادی نے کہا کہ وزیرِاعظم کے آفس میں سپریم کورٹ کے موجودہ جج کے خلاف سازش کی گئی۔مریم نواز نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کٹہرے میں کھڑی تھیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر جھوٹا ریفرنس بنانے پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں کبھی موجودہ وزیرِ اعظم آفس کے اندر گھناؤنے جرائم کا ارتکاب نہیں ہوا، اداروں کے سربراہوں کو بلا کر کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف یہ مقدمہ کرو، رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف مقدمہ کرو۔مریم نواز نے کہا کہ ان کرداروں کو ہم کچھ نہیں سمجھتے، اصل بات یہ ہے کہ حکومت کے سربراہ نے کہا کہ فلاں کو جیل

میں ڈالو، اس طرح تو ڈان یا گینگ کے سربراہ کرتے ہیں۔نائب صدر نون لیگ نے کہا کہ سیاسی انجینئرنگ کے لیے ادارے استعمال کیئے جا رہے ہیں، اتنی سیاسی انجینئرنگ کے باوجود نتیجہ کیا رہا، ہر محاذ پر حکمرانوں کو ناکامی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ جسٹس شوکت عزیز کی گواہی آن ریکارڈ ہے، اب بشیر میمن کی گواہی آگئی ہے، بشیر

میمن ایک ادارے کے سربراہ تھے، ادارے کا سربراہ ذمے داری سے بات کرتا ہے، عدلیہ سے درخواست ہے کہ اس معاملے کو خود دیکھیں، جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو بھی سنا جائے۔مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری جان گیا ہے کہ عمران خان کس قسم کی ذہنیت کے آدمی ہیں، انہوں نے وزیرِاعظم آفس کا غلط استعمال کیا، لوگوں

کو سمجھ آگئی ہے کہ سسلین مافیاز کیا ہوتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کہا جاتا ہے کہ ابھی تم گرفتار کر لو، مقدمہ کیا بنانا ہے وہ بعد میں دیکھیں گے، سوچیں جب آپ کی حکومت ختم ہوگی تب کیا ہوگا۔مریم نواز نے کہا کہ 2014ء میں دھرنے شروع ہوئے تب سے جانتے ہیں کہ کیا سازش ہو رہی ہے، آج جو کچھ ہو رہا ہے وہ بھی اسی سازش کی

کڑی ہے، مسلم لیگ نون اس معاملے کو نہیں جانے دے گی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اپنی بیٹی کو لائے، مرتی ہوئی بیوی کو چھوڑ کر آئے، نوازشریف نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی اگر استعفوں میں شامل ہو جاتی تو اب تک یہ حکومت جا چکی ہوتی۔



کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…