ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

گڈ گورننس کس چیز کا نام ، حکومت کدھر ہے؟ لاہور ہائی کورٹ شدید برہم

datetime 27  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) لاہو رہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کے بحران اورقیمتوں میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے ہیں کہ یہ گڈ گورننس کس چیز کا نام ہے، حکومت کدھر ہے؟،جب عدالت ایکشن لیتی ہے توآپ کی آنکھ کھل جاتی ہے کہ چلو کوئی کام کر لیں،اب شاید وقت آ رہاہے کہ اس معاشرے کو بچانے کیلئے قانون سازی کی جائے۔

قانون سازاداروں کو کام کرنا ہوگا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے پٹرولیم مصنوعات کے بحران اور قیمتوں میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے ابوبکر خدا بخش سمیت دیگر افسران پیش ہوئے ۔سماعت کے دوران پٹرولیم کمپنیوں کے وکلا ء کی جانب سے دلائل دیئے گئے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے ریمارکس دیئے کہ یہ کام حکومتوں کے کرنے کے ہیں، آپ ہمارا وقت ضائع کرتے ہیں،جب عدالت ایکشن لیتی ہے توآپ کی آنکھ کھل جاتی ہے کہ چلو کوئی کام کر لیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے مزید ریمارکس دئیے کہ پہلے دیکھتے ہیں کہ حکومت نے کیا فیصلہ کیاہے، عدالت دیکھے گی کس کی کیا کارروائی ہے، ایکٹ کے مطابق ہی فیصلہ دیں گے،یہاں توایسے لوگ بھی ہیں جو قوموں کے ساتھ مذاق کرتے ہیں، مذہب تو دور کی بات ہم انسانیت سے ہی دور ہوتے جا رہے ہیں، اب شاید وقت آ رہاہے کہ اس معاشرے

کو بچانے کیلئے قانون سازی کی جائے، قانون سازاداروں کو کام کرنا ہوگا۔دوران سماعت چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ محمد قاسم خان نے ریمارکس دیئے یہ معاشرہ شاید اسی وجہ سے قائم ہے کہ اچھے لوگ موجود ہیں، ہمارے معاشرے میں گدھ بھی موجودہیں جن کو صرف اپنا ہی مفاد عزیز ہے، 16تاریخ کو ایک جہاز آتاہے اور اسے بندر گاہ پر لگانے نہیں دیاجاتا، 26 تاریخ کو نوٹیفکیشن جاری ہو اور وہ جہاز بھی بندر گاہ پر لگ جائے، ایک نوٹیفکیشن سے ایک جہاز کو دو ارب روپے کا فائدہ پہنچایا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…