اسلام آباد(اے پی پی)رواں مالی سال کے دوران پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ سرپلس 959 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا مارچ 2020-21کے لئے ملک کا کرنٹ اکائونٹ سرپلس 959 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے
جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ20۔ 2019کے دوران پاکستان کو 4.1 ارب ڈالر کرنٹ اکائونٹ خسارہ کا سامنا تھا۔ واضح رہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں مالی سال کے اختتام پر مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے مقابلہ میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ ایک فیصد سے کم رہنے کی توقع ظاہر کی تھی۔