جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی تحریک انصاف کے اہم رہنما اور وزیر کیخلاف مقدمہ درج ریسٹورنٹ سیل

datetime 27  اپریل‬‮  2021 |

پشاور ، اسلام آباد( آ ن لائن) حکومتی رہنما ایس او پیز کی دھجیاں اْڑا نے لگے۔پولیس نے خیبر پختونخواہ کے وزیر صحت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں کرونا وبا کے باوجود صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا نے کارکنوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا ، یہ تقریب ان کے حلقہ انتخاب میں واقع

ریسٹورنٹ میں منعقد کی گئی، جب کہ کارکنوں کو افطاری کی دعوت سوشل میڈیا پر دی گئی تھی۔ تصاویر میں دیکھا گیا کہ وزیر صحت سمیت بیشتر شرکا نے ماسک نہیں پہنے اور سماجی فاصلے کا بھی خیال نہیں رکھا ، کارکن صوبائی وزیر صحت کے ساتھ سیلفیاں بھی بناتے رہے۔تیمور سلیم جھگڑا نے وزیر صحت ہونے کے باوجود کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی۔پولیس نے کارکنان کے اعزاز میں افطار ڈنر اور ایس او پیز کی شدید خلاف ورزی پر صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا، ریسٹورنٹ منیجر اور مالک پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزارت داخلہ نے عید الفطر کے دوران بین الصوبائی اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی ہے جس کی روشنی میں شب قدر،جمعة المبارک،نماز عید اور اعتکاف کے لئے ایس او پیز نہ

صرف بروقت جاری ہوں گے بلکہ عملدرآمد کو یقینی بنایا جائیگا۔عید کی چھٹیوں کے دوران اور اس کے بعد بھی 16 مئی تک ٹورازم پر مکمل پابندی ہوگی ،تمام سیاسی مقامات ،پبلک پارک ،ہوٹل بند رہیں گے ۔بین الصوبائی انٹرسٹی ٹرانسپورٹ عید کے دنوں میں نہیں چلے گی تاہم مقامی

افراد خصوصاً گلگت بلتستان کے لوگوں کو سفری اجازت ہوگی ۔ہوٹلز،ریسٹورنٹس ،شاپنگ مال اور ٹرانسپورٹ بند کر دی جائے گی ،مری گلیات،سوات ،کالام ،سی ویو،ساحل سمندر کے علاقے اور شمالی علاقہ جات پر بھی سیاح نہیں جا سکیں گے ،عید الفطر کے دوران بجلی کی بلا تعطل کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا، گلگت بلتستان کے لوگوں کو واپس جانے کی اجازت ہوگی ،متعلقہ ٹاسک کے حوالے سے وزارت داخلہ وقتاً فوقتاً نوٹیفکیشن جاری کرتے رہے گی ۔



کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…