اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )قومی کرکٹ ٹیم کپتان بابر اعظم نے کرونا سے متاثرہ بھارتیوں کیلئے اظہاری ہمدری کا پیغام جاری کر دیا ۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مشکلات حالات میری دعائیں بھارتی عوام کیساتھ ہیں ۔ بابر اعظم کا کہنا ہے کہ میری سب سے درخواست ہے کہ کرونا ایس او پیز کی سختی سے پابندی کریں یہ وقت ایک دوسرے کیساتھ مل کر دعا کرنے کا وقت ہے ۔
دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے بابر اعظم کو بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین 2000 رنز مکمل کرنے پر مبارکباد ی ہے۔اظہر علی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی شاندار کامیابی پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ماشااللّٰہ، مبارک ہو بابر اعظم۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے زمبابوے کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین 2000 رنز مکمل کر لیے ہیں۔بابر اعظم نے کیریئر کی 52 ویں اننگز میں دو ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا ہے، اس سے قبل یہ ریکارڈ کوہلی کے پاس تھا جنہوں نے 56 اننگز میں تیز ترین دو ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنائے تھے۔