بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

بھارت میں کروناکی تباہی ، غیر ملکی کھلاڑی بھارتی لیگ چھوڑ کر بھاگنے لگے

datetime 26  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی( آن لائن )عالمی وبا کورونا وائرس کی شدت میں اضافے پر غیر ملکی کھلاڑیوں کا بھارتی لیگ چھوڑ کر جانے کا سلسلہ جاری ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر ایڈم زیمپا،ا ین رچرڈسن اور اینڈریو ٹائی آئی پی ایل چھوڑ کر آسٹریلیا روانہ ہیں۔

ان کے علاوہ انگلش کرکٹر لائم لیونگ سٹون پہلے ہی بھارتی لیگ چھوڑ کر جا چکے ہیں۔جب کہ بھارتی کھلاڑی روی چندر ایشون بھی لیگ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وبا کی دوسری لہر نے تباہی مچا رکھی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 17 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر جب کہ ہزاروں ہلاک ہو چکے ہیں۔رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل میں بھی کئی کرکٹرز اور اسٹاف اراکین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں تاہم انتظامیہ خاموشی سے سب چھپائے بیٹھی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…