بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چیئرمین نیب جاوید اقبال کی بھرتی ۔۔۔ سابق وزیراعظم نے شرمندگی کا اظہار کر دیا

datetime 26  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کی ایک بھرتی غلط ہوئی ہے تو باقی سب ٹھیک ہوئی ہیں مجھے شرمندگی نیب چیئرمین کی بھرتی کی ہے، آج دو نمبر کام انصاف کے ادارے میں ہو رہے ہیں۔نیب راولپنڈی نے پاکستان پیٹرولیم کے سابق ایم ڈی وامق بخاری کی بھرتی سے متعلق تحقیقات شروع کر دیں

، شاہد خاقان عباسی سے ڈیڑھ گھنٹے سے پوچھ گچھ کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی سے ڈیڑھ گھنٹے سے زائد دیر تک پوچھ گچھ کی گئی ،شاہد خاقان عباسی سے نیب تفتیشی افسر نے سخت سوالات کئے گئے شاہد خاقان عباسی نے جواب دیا کہ کیس سے متعلق میرے پاس کوئی ریکارڈ نہیں، جو ریکارڈ چاہیے وہ حکومت سے لیں۔ ذرائع کے مطابق نیب تفتیشی افسر نے شاہد خاقان عباسی سے پاکستان پیٹرولیم کے سابق ایم ڈی وامق بخاری کی بھرتی سے متعلق تفتیش کی ۔ یاد رہے کہ نیب نے پی پی ایل میں میگا کرپشن اور وامق بخاری کی غیر قانونی بھرتی کا نوٹس لیا تھا۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نیب پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی پی ایل ایم ڈی کی بھرتی غیر قانونی کی ہے ،انہوں نے مجھے سوالنامہ دیا ہے ۔ انہںنے کہاکہ ہماری حکومت کی ایک بھرتی غلط ہوئی ہے تو باقی سب ٹھیک ہوئی ہے ،مجھے شرمندگی نیب چیرمین کی بھرتی کی ہے ،آج دو نمبر کام انصاف کے ادارے میں ہو رہے ہیں ،چینی کی کرپشن انہی نظر نہیں آتی۔ انہوںنے کہاکہ اگر وزیراعظم کو کورونا بڑھنے مہنگائی بڑھتے اور معیشت کے تباہی ہونے پرفخر ہے ،اس آدمی کو ماننا چاہے کہ یہ ناکام ہو گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ویکسینیشن ابھی تک نہیں ہو رہی، نیب مجھ سے اور میں بھی نیب سے محبت کرتا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ مسئلہ کشمیر کا معاملہ چل رہا ہے ،پارلیمان کے علاوہ کوئی نہیں کر سکتا ،اس معاملے پر پارلیمان ہی فیصلہ کر سکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جو پی ڈی ایم کو چھوڑ گیا ہے ہم اسے کچھ نہیں کہہ سکتے۔‎



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…