اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /اے پی پی)آ ج بروز پیر ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق کل بروز منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔بروز پیر بلوچستان میں
بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک جبکہ لسبیلہ اور گردو نواح میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔صوبہ پنجاب میں پیر اور منگل کے روز بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم صوبہ سندھ میںآج اور کل بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔صوبہ کے پی کے میں بروز پیر اور منگل بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم چترال، دیر اور کرم میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔آج بروز پیر اور کل بروز منگل گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔اس طرح کشمیر میں بھی آج اور کل موسم خشک رہے گا۔ جبکہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں آئندہ 2 روز کیلئے موسم گرم اور خشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں گرم رہا ہے۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: چھور، مٹھی 44 ، نواب شاہ، دادو 43، لاڑکانہ اور روہڑی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔