اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چودھری منظور نے حیران کن دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز عمران خان کے پانچ سال پورے کروا رہی ہیں اور اس لیے پی ڈی ایم کو توڑا گیا ہے ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں پی پی رہنما نے مریم نواز کے
انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بالآخر بلی تھیلی سے باہر آہی گئی ، آج لوگ پوچھ رہے ہیں کہ پی ڈی ایم کو کیوں توڑی گئی، پی ڈی ایم اس لیے توڑی گئی تاکہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت پانچ سال پورے کرے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کو پانچ سال پورے کرانے تھے تو ایسے میں لانگ مارچ او راستعفوں کا ڈراما کیوں رچایا گیا ۔ چودھری منظور نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز عمران خان کے پانچ سال پورے کروا رہی ہیں ۔ میرا سوال یہ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن ہمیں بتائے کہ پانچ سال پورے کرانے کی گارنٹی کس کی جانب سے دی گئی ہے ۔