اسلام آباد (نیوزڈیسک ) کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ اور بھارتی جاسوس طیارے کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھوان کی دفترخارجہ طلبی ، احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی جارحیت اور سرحدی خلاف ورزیوں کے معاملے پر پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر ٹی سی اے راگھوان کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ، کنٹرول لائن اور ورکنگ باﺅنڈری کے مختلف سیکٹروں میں بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز کی مسلسل بلااشتعال فائرنگ اور بدھ کو بھمبھر میں جاسوس طیارے کے ذریعہ پاکستانی علاقہ کی تصویروں کے واقعات پر شدید احتجاج کیا گیا ، ذرائع کے مطابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے راگھوان کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے پاکستان کی ہمسایوں سے اچھے تعلقات کو کمزوری نہ سمجھا جائے ، پاکستان اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ بھارتی ڈرون طیارے کی پاکستانی علاقے میں پرواز 1991 کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر امن پورے خطے کے امن کیلئے ضروری ہے ،
مزیدپڑھیے:آسٹریلیا میں درختوں کے لیے ای میل ایڈریس کا اجرا
انہوں نے گیارہ جولائی کو ایل او سی کے قریب بھارتی ہیلی کاپٹر کی اشتعال انگیز پروازوں پر بھی شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ٹی سی اے راگھوان نے اعلیٰ بھارتی حکام تک پاکستان کا پیغام پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
فضائی حدود کی خلاف ورزی ، پاکستان کا بھارت سے احتجاج
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں















































