جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاک فوج نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے شاہراہوں پر گشت شروع کر دیا

datetime 26  اپریل‬‮  2021 |

لاہورٗسرگودھا( این این آئی)پاک فوج نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے شاہراہوں پر گشت شروع کر دیا ۔ پاک فوج کی گشت پر مامور گاڑیوں پر کورونا سے بچائو کیلئے ” کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ساتھ دیں، خود بھی بچیں ملک کو بھی بچائیں ” اور آگاہی پر مبنی دیگر تحریریں بھی آوایزاں کی گئی ہیں ۔پاک فوج کے جوان تعیناتی کے دوران انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر کورونا

ایس او پیز پر عملدرآمد کرائیں گے۔دوسری جانب سرگودھا کے ساتھ ریجن کے ضلع خوشاب میں کورونا وباء میں تیزی کے باعث 14 مریضوں کی اموات سے جاںبحق کی تعداد 39 تک پہنچ گئی اور موجودہ لہر سے متاثرہ مریضوں کیاضافہ میں گزشتہ روز مزید 77 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت آنے پر ضلع کے متاثرہ مریضوں کی حالیہ تعداد 228 تک پہنچ گئی جبکہ نئے متاثرہ مریضوں کو کورونا علامات ظاہر نہ ہونے کے باوجود گھروں میں آئسولیٹ کردیا گیا اورکورونا وائرس سے متاثرہ چارمریض تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب اورایک مریض نجی پرائیویٹ ھسپتال جوھرآباد میں زیر علاج ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اٹھارٹی کے مطابق کورونا وائرس کے آٹھ (Suspected) مریض تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب میں داخل ہیں یہاں ان مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔اور گزشتہ روز تک ضلع خوشاب میں کورونا کے مشتبہ 35807 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے29703 افراد کی رپورٹ منفی جبکہ 2173 افراد کی رپورٹ

مثبت آئی ہے جبکہ دو کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو صحت یاب ہونے پر فارغ کر نے سے اب تک 1885 کورونا سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت تک کورونا وائرس سے متاثرہ 39 مریضوں کی اموات ہوئی ہیں۔ بتایا گیا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت خوشاب نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کورونا وائرس

کے مشتبہ 6983افراد کے نمونوں کے رزلٹ لیبارٹری سے موصول ھوئیجن میں 405 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 14 اموات ہوئی چکی ہیں۔خوشاب میں اب تک 47 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…